اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے پیر کو دارالحکومت ابوجا میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے قیام میں ایران کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے ایران کی فنی ، اقتصادی اور ٹیکنالوجیکل ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ایران کوئی سنگل پروڈکٹ ملک نہیں ہے اور یہ بات ہمارے لیے ایک عملی نمونہ ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں تہران اور ابوجا کے درمیان تعلقات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بوکو حرام اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں نائیجیریا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بوکر حرام اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو ایران اور نائیجیریا کا مشترکہ دشمن قرار دیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے نائیجیریا کے حکام سے بات چیت اور تبادلہ خیال کے علاوہ ابوجا میں دونوں ملکوں کے اقتصادی فورم سے بھی خطاب کیا۔اس اجلاس میں ایران اور نائیجیریا کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔مفاہمت کی اس یادداشت کے تحت دونوں ممالک کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات اور گفتگو کا نظام قائم کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ نائیجیریا کے بعد گھانا، گنی کوناکری اور مالی کا بھی دورہ کریں گے۔
.......
/169